اسلام آباد (مہتاب حیدر) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ضبطی اور نیلام میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے اس کا ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسٹم کلکٹوریٹ نے گاڑیوں کی ضبطی سے متعلق مقدمات میں ایک شخص کو بھی گرفتار ہیں کیا دوران تفتیش وفاقی ٹیکس محتسب کے علم میں آیا کے کسٹم کلکٹوریٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ضبطی میں کسی ملزم کو نامزد اور نہ ہی گرفتار کیا۔ گزشتہ 10؍ سال کے دوران گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائیاں نامعلوم ملزمان کے خلاف ہوئیں گاڑیوں کی ضبطی کے بارے میں تمام کلکٹوریٹس نے جولائی 2013ء تا جنوری 2019ء میں جو رپورٹ ایف ٹی او آفس میں جمع کرائی اس میں ہر سال ضبط گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دکھایا گیا ہے مجموعی طور پر 3299؍ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔