• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، 90ہزار گندے انڈوں سے بھری گاڑیاں پکڑی گئیں، 2ڈرائیور گرفتار

گوجرانوالہ، 90ہزار گندے انڈوں سے بھری گاڑیاں پکڑی گئیں، 2ڈرائیور گرفتار 


لاہور،گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹر،نمائندہ جنگ،نیوزرپورٹ) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہورسمیت پنجاب بھر میں مبینہ طورپر گندے انڈوں کا کاروبارعروج پر پہنچ چکاہے۔ گھریلوصارفین سمیت بیکری ایٹمز کی تیاری میں گندے انڈوں کا استعمال کیاجارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ پولیس کو اطلاع ملی کی گندے انڈوں سے بھرےدوٹرک سیالکوٹ بائےپاس کی طرف آرہےہیں جس پر فوڈ اتھارٹی افسران کیساتھ ملکر سیالکوٹ بائپاس کے قریب ناکہ بندی کی گئی اور چیکنگ کےدوران دونوں گاڑیوں کوانڈوں سمیت قبضہ میں لےلیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ اروپ قیصر عباس کےمطابق گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گرفتار کر کے فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کےمطابق دونوں گاڑیوں میں 90 ہزار سے گندے انڈےتھے۔ گرفتارڈرائیوروں نے بتایاکہ گندےانڈےان کی گاڑیوں میں گوجرانوالہ مدنی روڈ سے لوڈ کرائے گئے تھےاورانھیں یہ انڈےمختلف بیکریوں میں سپلائی کرنے کاکہاگیاتھا۔ ذرائع کاکہناہے کہ گندےانڈوں کاکاروبارمنظم طریقےسے کیاجارہاہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے جنگ کےسوال پر بتایاکہ گندے انڈوں کاکاروبارکسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اب تک 30لاکھ انڈوں کو تلف کرچکی ہے۔

تازہ ترین