معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران کنسرٹ میں موجود تمام حاضرین کو منتظمین کی جانب سے بھیجے گئے وائس نوٹس سنا دئیے۔
حال ہی میں کراچی کی نجی یونیورسٹی میں ہونے والا عاطف اسلم کا کنسرٹ کچھ تنازعات کی زد میں تھا کیونکہ عاطف اسلم کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ سامنے آئی تھی کہ وہ عدم ادائیگی کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اس پوسٹ کو تھوڑی ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا گیا اور عاطف اسلم نے کنسرٹ والے دن ہی اس چیز کی تصدیق کی کہ وہ کراچی کی معروف نجی یونیورسٹی میں پرفارم کریں گے ۔
کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم نے کنسرٹ منعقد کرنے والوں میں سے ایک منتظم کا وائس نوٹ سب کو سنا دیا جس میں وہ عاطف اسلم کو کنسرٹ منسوخ نہ کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔
مزاحیہ انداز میں پیش کئے جانے والے ان وائس نوٹس سے کنسرٹ میں موجود تمام حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے اپنی جانب سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو بھی انتہائی سادے انداز میں دور کردیا ۔