• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکار نے مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائیٹر جان کیوسک نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اڈولف ہٹلر کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے ہی ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جو ایک اتفاق ہوسکتا ہے۔ لیکن کیوسک نے اس تصویر پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار کے چاہنے والے اور مودی کے مخالف دیگر تصویریں بھی شیئر کر رہے ہیں۔




بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شامل افراد بھی  نریندر مودی کی پالیسیوں کو نازی جرمن دور سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک افراد مودی کے خلاف ایسے پوسٹر لے کراحتجاج کیا جس میں انہیں جرمنی کے لیڈر ہٹلر سے تشبیہ دے کر دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جان کیوسک نے نئی دہلی میں جامعہ ملیہ کے طلبا و طالبات پر بہیمانہ تشدد پر طالب علموں کے ساتھ  اظہار یکہتی بھی کیا تھا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بھی مودی اور ہٹلر کی ایک جیسے پوز میں تصویروں پر مبنی ویڈیو شیئر کی اورع لکھا کہ ’یہ مماثلت محض اتفاقیہ نہیں ہے۔‘

تازہ ترین