امریکی حملے میں قتل کیے گئے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین موخر کردی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین جنازے کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں ہلاکتوں کے باعث مؤخر کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سلیمانی کی تدفین آج ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جانی تھی، شہر کی سڑکوں پر لاکھوں افراد ایرانی جنرل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موجود تھے۔
کرمان میں قاسم سلیمانی کے جسد خاکی کو قافلے کی شکل میں لایا گیا، جنازے میں بھگدڑ مچ جانے سے کم سے کم 35 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے تھے۔
جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ اس سے قبل اہواز، مشہد، تہران اور قم میں بھی ادا کی گئیں۔