• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 7ارب کے پیکیج کا اعلان کیا، فردوس اعوان

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے پیکیج کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 7 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہوگی اس کا فائدہ عوام کو ٹرانسفر ہوتا جائے گا۔

فردوس اعوان نے یہ بھی کہا کہ پیکیج کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، مستحق، نادار اور کمزور طبقات کی زندگی خوشحال بنانا وزیراعظم کا نصب العین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیکیج اشیاء ضروریہ رعایتی نرخ پر فراہم کرنے پر خرچ ہوگا، یوٹیلیٹی کارپوریشن خوداحتسابی عمل کو بھی یقینی بنائے۔

تازہ ترین