• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ماہ قبل کہا تھا ن لیگ اور پی پی ووٹ دیں گے، شیخ رشید

دو ماہ قبل کہا تھا ن لیگ اور پی پی ووٹ دیں گے، شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے 2 ماہ پہلے کہا تھا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ووٹ دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں ن لیگ اور پی پی نے آج ووٹ دے کر قومی ذمے داری کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بہتری کی فضا ملک میں شروع ہوگئی، سیاستدانوں نے بحران میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بڑی پارٹیوں نے بل کی منظوری کی حمایت کی ہے، یہ پاکستان کی حمایت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بین الاقوامی حالات بگڑ رہے ہیں، بھارت کی خواہش تھی کہ پاکستان میں انتشار پیدا ہو، ملک میں بھارت کے چھپے ہوئے ایجنٹس کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین