• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی معمر ترین انسان جاپانی خاتون کی 117ویں سالگرہ

دنیا کی معمر ترین انسان جاپانی خاتون کی 117ویں سالگرہ


دنیا کی معمر ترین انسان جاپان کی کین ٹاناکا نے جنوب مغربی جاپان کے علاقے فوکوکا میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں اپنی 117ویں سالگرہ منائی۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے ورلڈ ریکارڈ کو توسیع دی ہے۔ مسز ٹاناکا نے اتوار  2 جنوری کو اپنی سالگرہ کی تقریب منائی، جس میں نرسنگ ہوم کا اسٹاف اور انکے دوست شریک ہوئے۔

اس موقع پر دنیا کی معمر ترین انسان اور خاتون مسز ٹاناکا نے اپنی سالگرہ کے کیک کا ایک ٹکڑا بھی کھایا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے اور تھوڑا سا چاہیے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مسز ٹاناکا کے بارے میں اس امر کی تصدیق  گزشتہ برس 9 مارچ کو ہوئی تھی جب وہ 116برس اور 66 دن کی تھیں، کہ وہ اس وقت دنیا میں بقیدِ حیات سب سے معمر انسان ہیں۔

وہ 1903میں پری میچور (نوماہ کے حمل سے قبل) پیدا ہوئی تھیں، انکی 1922میں ہائیڈو ٹاناکا نامی شخص سے شادی ہوئی، ان کے ہاں چار بچوں کی ولادت ہوئی جبکہ اس جوڑے نے پانچویں بچے کے طور پر ایک لے پالک بچے کی پرورش کی۔

تازہ ترین