امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس نمائش کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس اور مشینیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی اس سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس کی نمائش میں امریکا سمیت مختلف ممالک کی سو سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے اپنی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان دوست روبوٹ نمائش، جدید آلات اور مشینیں نمائش کیلئے پیش کئے ہیں۔
نمائش میں چھت میں رول ہوجانے والا جدید ٹی وی، نیوزی لینڈ کی کمپنی نے پانی پر چلنے والی سائیکل، چینی کمپنی کی الیکٹرک ایس یو وی سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹ، کاریں اور مشینیں رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے سی ای ایس نمائش10جنوری تک جاری رہے گی جس میں مختلف سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔