• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ وقت پر شروع ہوگا،منتظمین

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ وقت پر شروع ہوگا،منتظمین 


میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے منتظمین نے کہا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ کے باوجود میگا ایونٹ آغاز میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں۔ کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے لیے پہلے ہی سے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ سال کا پہلا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ 20 جنوری سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ میلبورن بھی اس وقت بش فائر کے دھوئیں کی لپیٹ میں ہے۔ اے ٹی پی پلیئرز کونسل کے صدر نوواک جوکووچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر صورت حال میں بہتری نہیں آتی تو منتظمین کو ایونٹ مؤخر کرنے کے بارے میں غور کرنا چاہیے۔ دوسری جانب ٹینس آسٹریلیا کے چیف کریگ ٹیلی نے ایونٹ کے انعقاد میں تاخیر کے امکان کو رد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام تر معلومات اکٹھی کی ہیں۔ آنے والے دنوں کے حوالے سے اچھی پیشگوئی ہے۔

تازہ ترین