• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کم ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ،یورو ،برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈاکر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.10روپے سے گھٹ کر 155روپے اور قیمت فروخت 155.20 روپے سے گھٹ کر 155.10روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155روپے اور قیمت فروخت 155.30روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 172.60روپے سے بڑھ کر 172.70روپے اور قیمت فروخت 174.30روپے سے گھٹ کر 174.20 ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 202.80 روپے سے بڑھ کر 203روپے اور قیمت فروخت 204.50روپے برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.10روپے سے بڑھ کر 41.15روپے اور قیمت فروخت 41.40 روپے سے بڑھ کر 41.45روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.10 روپے سے بڑھ کر 42.15روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے سے بڑھ کر 42.45روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22روپے اور قیمت فروخت 23روپے مستحکم رہی۔

تازہ ترین