آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہیم ٹیکسٹائل2020 تجارتی میلہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع

اسلام آباد (اے پی پی) جرمنی میں ٹیکسٹائل کی بین الاقوامی نمائش میں پاکستان چوتھے بڑے شرکت کرنے والے ملک کے طورپر سامنے آیا ہے۔ ہیم ٹیکسٹائل 2020تجارتی میلہ منگل کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہو گیا، اس نمائش میں جرمنی، چین اور بھارت کے بعد پاکستان چوتھا بڑا نمائش کنندہ ملک بن گیا ہے۔ اس نمائش میں 65 ممالک کے 3 ہزار 41 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ پاکستان سے نمائش میں 231 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے سہولتیں فراہم کیں۔ پاکستان سے نمائش میں شرکت کرنے والے شرکاءنے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہد جاوید نے بتایاکہ نمائش کا انعقاد بہترین انداز میں جاری ہے اور ہمارے سٹالوں پر زیادہ لوگ آرہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سال ہمیں زیادہ آرڈرز ملیں گے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وقاص علی نے بتایاکہ نمائش پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے اپنی مصنوعات کو بین

الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کا نادر موقع فراہم کررہا ہے۔

بزنس سے مزید