ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ہیڈکوارٹرنے دھند کے امکان کے پیش نظر ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کومحفوظ ٹرین آپریشن کےلئے ہدایات جاری کردی ہیں،جس میں ٹرین ڈرائیوروں سے کہاگیاہے کہ وہ دھندکے موسم میں انتہائی احتیاط کریں،ریلوے پھاٹکوں اورآبادی میں وسل اور انجن کی ہیڈلائٹس کاہرصورت استعمال کیاجائے، ریلوے لائنوں کے ساتھ ٹرین انجن ڈرائیوروں کی آگاہی کے لئے ریلوے پھاٹکوں،ریلوے ٹریک کی سپیڈ،آبادی کواور دیگرامورکوظاہرکرنےوالے جتنے بورڈلگے ہوئے ہیں انہیں نمایاں کیاجائے،اسی طرح ریلوے پھاٹک پرتعینات عملہ ،ٹریک پٹرولز، سٹیشن ماسٹرزدیگرکوبھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگرکسی بھی مسافریامال بردارٹرین کاٹیل لیمپ نہیں ہے توٹرین کوہرگزنہ چلایا جائے، بلاک سیکشن میں کسی بھی ٹرین کے روکنے کی صورت میں پیچھے سے آنے والی ٹرین کوروکنے کیلئے پٹاخوں کا استعمال کیا جائے، ٹرین ڈرائیوردھند او ر سموگ میں زیادہ ذمہ داری سے سگنلزکودیکھیں۔