پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے صوابی یونیورسٹی میں نئی کی جانی والی بھرتیوں کو معطل کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا اور وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھرتیوں پر پابندی کے باوجود صوابی یونیورسٹی میں اساتذہ سمیت 22 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے نئی بھرتیوں میں قانونی طریقہ کار کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پابندی کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے اشتہار جاری کیا جو کہ غیر قانونی ہے انہوں نے عدالت سے نئی کی جانے والی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی فاضل بینچ نے بھرتیوں کو معطل کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا اور سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔