• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شخص کا 6 فٹ لمبا ریوبک کیوب حل کرنے کا مظاہرہ

برطانوی شخص کا 6فٹ لمبا ریوبک کیوب حل کرنے کا مظاہرہ


یوں تو آپ نے ریوبک کیوب حل کرتے اکثر افراد کو دیکھا ہوگا لیکن دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب حل کرتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

جی ہاں،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ریوبک کیوب بنانے کے ماہر Tony Fisher نامی ڈیزائنر نے6 فٹ 8 انچ دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب تیار کر کے نہ صرف عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا بلکہ دیو ہیکل ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر بھی مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ ٹونی اس سے قبل 5.6 ملی میٹر پیمائش والا دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب تیار کرکے گنیز ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور اپنے اس نئے کارنامے کو جلد گنیز بک میں درج کرنے کی درخواست دیں گے۔

تازہ ترین