• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بھی بہت بڑا طبقہ نئی جنگ نہیں چاہتا،شاہ محمود قریشی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھی ایک بہت بڑا طبقہ ہے جو نئی جنگ نہیں چاہتا،سابق سفیر شاہد امین دوران گفتگو کہنا تھا جنگ اور امن کے فیصلے حالات کو دیکھ کر جذبات میں بھڑک کر نہیں ٹھنڈے دل سے کئے جاتے ہیں۔پروگرام میں بینش عمر،سینیٹرفیصل جاوید، اور سلمان صوفی نے بھی اظہار خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کردیا ہے کہ وہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں ان کے بیان میں سنجیدگی اور ٹھہراؤ واضح ہے ،میری رائے میں امریکا کو بھی محتاط رہنا چاہئے ۔میری قطر کے وزیر خارجہ سے بھی گزشتہ شام گفتگو ہوئی ہے ، قطری وزیر خارجہ 3جنوری کے واقعہ کے بعد تہران گئے تھے ان سمیت تمام وزرائے خارجہ کی کوشش یہی ہے کہ معاملات میں تیزی کے بجائے ٹھہراؤ آئے اور کشیدگی میں کمی واقع ہو ۔سابق سفیر شاہد امین دوران گفتگو کہنا تھا جنگ اور امن کے فیصلے حالات کو دیکھ کر جذبات میں بھڑک کر نہیں ٹھنڈے دل سے کئے جاتے ہیں اس حقیقت کو بھی تسلیم کرنا چاہئے کہ امریکا بڑی طاقت اور سپر پاور ہے جبکہ ایران کی اس وقت ایکسپورٹ تک ڈاؤن ہے یعنی اگر یہ کہا جائے کہ صورتحال ایک طرف واضح ہے کہ امریکا ایران کو شدید نقصان پہنچاسکتا ہے۔

تازہ ترین