کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، وہ آج جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے بعد ازاں وہ صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ پنجپائی جائیں گے جہاں کھیلوں کے مقابلے میں شرکت ، قبائلی جرگہ سے خطاب اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے ، دریں اثناسنیٹرسراج الحق جمعہ 10جنوری کو شام 5بجے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الگیلانی روڈپر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔