• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بینظیر پروگرام، فائدہ اٹھانے والوں میں اعلیٰ افسران کی بیگمات بھی شامل

بینظیر پروگرام، فائدہ اٹھانے والوں میں اعلیٰ افسران کی بیگمات بھی شامل


لاہور( این این آئی )بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، افسران اپنی بیگمات کے نام پر پیسے لیتے رہے۔

مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ سب سے زیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعے رقوم وصول کیں،

گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔

سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی اسکیم سے مستفید ہوئے۔گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔

درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے،غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل غیر مستحق 8لاکھ سے زائد افراد کو اس فہرست سے خارج کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین