• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنائی، کتے کا ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سفر


بھارتی شہر چنائی میں کتے کی ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سفر کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعدسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پالتو کتا اپنے مالک کے ساتھ بائیک پر بیٹھا ہے، ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے دونوں نے ہیلمٹ بھی پہن رکھے ہیں اورکتا اپنے مالک کے کندھوں کو پکڑکر بائیک پر سنبھل کر بیٹھا ہے ۔

یہ ویڈیو دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف پسندیدگی بلکہ حیرت کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس ویڈیو کے اپلوڈ ہوتے ہی اس پر 59 ہزار ویوز اور ساڑھے چار ہزار لائیکس آگئے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ایک کتے نے موٹر سائیکل کی سواری کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی دہلی میں ایک کتے کی موٹر سائیکل پر سواری کی تصویر وائرل ہوئی تھی،اس کے بعد ایک بلی کی موٹر سائیکل سواری کی تصویر نے ٹوئٹر صارفین کو حیران کر دیا تھا۔


تازہ ترین