• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ ریاض ٹی20 ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے خواتین ٹرائنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ میں 27 رنز بنانے اور دو وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والی عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ ٹورنامنٹ تیاریوں میں کافی مددگار ثابت ہوگا ۔ امید ہے سہ فریقی ٹورنامنٹ سے ٹیم کیلئے نئے چہرے سامنے آئیں گے، انڈر 18کی عائشہ نسیم بھی اچھا کھیل رہی۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میرا گذشتہ دورہ اچھا نہیں گیا لیکن کوشش کروں گی کہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کروں۔ پاور ہٹنگ پر کافی کام ہورہا ہے۔ ندا ڈار حال ہی میں بگ بیش کھیل کر آئی ہیں انہوں نے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں ۔

تازہ ترین