• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی کیلیگرافی کی نمائش کریں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر رابی نے اپنی خطاطی کی ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ ’چھوٹی سی بات‘ کا بھی استعمال کیا۔

شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ میں رابی پیرزادہ کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورہ قدر اور سورہ فاتحہ کی  نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کی دو ماہ قبل نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور باقی کی زندگی اسلام کے لیے وقف کرنے کا بھی کہا تھا۔

شوبز سے کنارہ کشی کے بعد سے ہی رابی اکثر قرآنی آیات اور تلاوت کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی نظر آرہی ہیں تاہم اب وہ اپنی کیلیگرافی کی نمائش کے لیے بھی تیار ہیں۔

تازہ ترین