• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار بس حادثے میں 3 جاں بحق، مظفر گڑھ میں آئل ٹینکر الٹ گیا

خضدار میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے، جبکہ مظفرگڑھ میں 60 ہزار لیٹر ہائی اوکٹین پیڑول کا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

بلوچستان کے علاقے خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ اورناچ کراس کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس، ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 3 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو وڈھ اور ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچےبھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مظفر گڑھ میں 60 ہزار لیٹر ہائی اوکٹین پیڑول کا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیاجس کے بعد سے ٹینکر تیل کا رساؤ شروع ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لنگر سرائے کے قریب آئل ٹینکر سڑک سے اترتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹا، آئل ٹینکر قصبہ گجرات سے سرگودھا جا رہا تھا۔

پولیس نے حادثے ے فوری بعد علاقے گھیرے میں لے کر ٹریفک کے لیے بند کردیا اور پٹرول کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں طلب کرلی ہیں۔

تازہ ترین