• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹ مشینز کئی ماہ سے خراب

پنجاب، سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹ مشینز کئی ماہ سے خراب


پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مختلف ٹیسٹوں کی مشینیں کئی ماہ سے خراب جبکہ جنرل اسپتال میں نیورو ڈپارٹمنٹ کی سی ٹی انجیو مشین دو ماہ سے بند ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کی سی ٹی اسکین مشین 3 ماہ اور ایم آر آئی مشین 6 ماہ سے خراب ہے، جناح اسپتال ہی کی ایک انجیوگرافی مشین بھی 3 ماہ سے بند پڑی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میواسپتال کی سی ٹی اسکین مشین پچھلے ایک سال سے ٹھیک نہیں ہوسکی جبکہ سرکاری اسپتالوں کی مشنیں خراب ہونے کے باعث مریض اور لواحقین پریشان ہیں۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مختلف ٹیسٹوں کی مشینیں خراب ہونے کا معاملہ زیر غور ہے، مشینیں ٹھیک کروانے کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

تازہ ترین