• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت، اپوزیشن: چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام لانے پر متفق

حکومت، اپوزیشن: چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام لانے پر متفق


حکومت اور اپوزیشن نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے میں مزید نئے نام لانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اپوزیشن اور حکومت نے موجودہ نام واپس لے لیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دوبارہ نئے نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کریں گے ،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آیندہ ہفتے متوقع ہے۔

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کےلیے نئے 8 ناموں کی فہرست بنالی ہے ۔

حکومت نے اس سے قبل اس عہدے کےلیے بابر یعقوب،فتح محمد ،فضل عباس ،میکن اور عارف خان کے نام تجویز کیے تھے۔

اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر کھوسہ ،جلیل عباس جیلانی ،اخلاق تارڑ کے نام تجویز کیے تھے ۔

تازہ ترین