• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح تبادلہ سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت


اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نےشرح تبادلہ سےمتعلق وضاحتی بیان جاری کردیا ہے ۔

ایس بی پی کے مطابق شرح تبادلہ کا تعین مارکیٹ طلب و رسد پر کرتی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق شرح تبادلہ دراصل ادائیگیوں کے توازن کا پرتو ہے،فارورڈ ریٹ کا تعین ،اسپاٹ اور دو مدتوں کے شرح سود سے ہوتا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں شرح تبادلہ کا ہدف مقرر نہیں ہے۔

وضاحتی بیان میں مزید کہاکہ آئی ایم ایف رپورٹ میں شائع ہونے والی شرح تبادلہ مفروضہ ہے، فنڈ رپورٹ میں شائع کئی گئی شرح تبادلہ اندازے نہیں ہیں۔

تازہ ترین