• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا

بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا


بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا، روایتی اور غیر روایتی کھانوں کی بھوک بھڑکاتی خوشبو ساحل سے اُٹھ کر شہر بھر میں پھیل گئی، شہریوں کی بڑی تعداد فیسٹیول میں پہنچ گئی، کھانوں کا ذائقے دار اور رنگا رنگ میلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

سمندر کنارے بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ شروع ہوگیا، یہاں آنے والوں کا پیٹ تو بھر سکتا ہے لیکن دل نہیں، موسم بے حد خنک ہے مگر سردی بھوک کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔

ہرطرف بھاپ اُڑاتے اور بھوک بڑھاتے کھانوں نے ایسی گرما گرمی اور گہما گہمی پیدا کی کہ ٹھنڈی ہوائیں دیکھتی رہ گئیں۔

کیا کھاوسے، کیا ڈوسہ، طرح طرح کے کھانوں پر بچوں نے پاکٹ منی اڑائی تو بڑوں نے بھی دل کھول کر خرچ کیا،ذائقے دار کھانے بنانے والے بھی ترکیبیں بڑی دور سے لائے ہیں۔

کراچی ایٹ سے مزیدار پکوانوں کی امڈتی مہک ابھی مزید دو دن کراچی والوں کی بھوک چمکاتی رہے گی، تو پھر کھاؤ، پیو اور جیو۔

تازہ ترین