راولپنڈی ،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) ایران میں یوکرائن کے مسافر طیارے کو مبینہ طور پر میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی نئی وڈیو سامنے آگئی، دوسری جانب عرب ٹی وی کاکہناہےکہ میزائل حملے کی مبینہ وڈیو کی آزادانہ تصدیق نہ ہوسکی۔غیر ملکی میڈیا پر چلنے والی اس وڈیو کو گزشتہ روز ایران میں تباہ ہونے والے یوکرائنی مسافر طیارے کی وڈیو بتایا جارہاہے۔