The media could not be loaded, either because the server or network failed or because the format is not supported.
Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
رانا ثناء کی ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ بیگناہ ہوگئے، فردوس عاشق
وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی مداری کی طرف سے مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کی روش شروع کردی گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثناء صاحب، مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے، ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بے گناہ ہوگئے۔
معا ون خصو صی برائے اطلاعات نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو غصہ اپنی قیادت پر نکالنا چاہیے، جنہوں نے ایک بار پھر آپ کے ساتھ ہاتھ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء صاحب آپ کی قیادت نے کونسا پہلی بار آپ کے ساتھ ہاتھ کیا ہے بلکہ یہ تو یہ تو ری پیٹ ٹیلی کاسٹ ہوا ہے، آپ اپنی قیادت کو کٹہرے میں لائیں۔