• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 2 بلند و بالا عمارتوں کو زمین بوس کردیا گیا


بھارت میں فلیٹس کی 19 اور 17 منزلہ عمارتیں دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردی گئیں۔

کئی منزلہ بلند و بالا عمارت کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں اُنہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔کچھ ایسے ہی مناظر بھارت میں دیکھے گئے جب فلیٹس کی عمارتوں کو دُھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں فلیٹس کی 19 منزلہ اور 17 منزلہ دو عمارتوں کو گِرانے کے لیے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کرکے صرف چند سیکنڈ کے اندر عمارتیں زمین بوس کردی گئیں جبکہ اس منظر کو دیکھنےکے لیے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ غیر قانونی تعمیر کیے گئے فلیٹس کی دیگر 2 عمارتیں کل گرائی جائیں گی۔ 

تازہ ترین