• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا آغاز ہوگیا

ٹوکیو میں دُنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا آغاز ہوگیا


جاپان میں دُنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا آغاز ہوگیا، سالانہ ٹوکیو آٹو سیلون میں چمچماتی نت نئی جدید گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا اور ریسنگ کارز سمیت چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اس سال ٹوکیو آٹو سیلون 2020ء میں دُنیا بھر سے بے شمار گاڑی ساز کمپنیاں سیکڑوں شاندار اور پُرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کر رہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کے لیے پیش کر رہی ہیں۔

موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لے کر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے ماڈلز سمیت لاکھوں سوراسکی کسٹلز سے سجی موٹر سائیکل اور سیکڑوں گاڑیاں موجود ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

لاکھوں اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے Makuhari Messe کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس دُنیا بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع کی گئی ہے اور یہ آٹو شو 3 روز تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین