• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں موٹر سائیکل اور کار کا خطرناک حادثہ

برطانیہ میں خطرناک حادثہ


برطانیہ میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سوار کو زور دار ٹکر، نوجوان معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

بعض اوقات سڑک پر ایسے خطرناک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی اُمید کم ہی ہوتی ہے۔

برطانیہ کے شہر Sheffield میں ایسا ہی خطرناک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب ایک خوش قسمت موٹر سائیکل سوار کار کی زور دار ٹکر کے باوجود زندہ بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک کار ڈرائیور رانگ روڈ پر 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیو کر رہا تھا اور اِس وجہ سے اُس کار کی سامنے سے آتے موٹرسائیکل سوار سے زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 15 فُٹ ہوا میں اُچھلتا سڑک پر دور جا گِرا۔

رپورٹ کے مطابق اس خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا تاہم معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے پکڑ لیا اور عدالت نے 16 ماہ قید کی سزا اور بھاری جرمانہ کی سزا دے دی۔ 

تازہ ترین