• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول نے استعفیٰ حکومت کو نہیں بھیجا ،فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔


معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ براہ راست حکومت کو نہیں بھیجا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہرجماعت کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ کراچی کو دنیا کے بہترین شہروں کی طرح سہولیات دینی ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ہم نے اپنا پر وعدہ پورا کیا، لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی اب تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین