• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے جنرل قاسم کے قتل کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں


ایران کی پاسداران انقلاب کے مقتول سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ڈرون حملے میں قتل کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنرل سلیمانی کے قتل کے لیے امریکا کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھیں۔

شام میں ایک ائیرپورٹ سے ایک مخبر نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو بتایا کہ جنرل سلیمانی کس طیارے میں ہوں گے، جس پر اسرائیلی انٹیلی جنس نے مخبر کی اطلاع کی تصدیق کر کے سلیمانی کے بغداد آنے کی توثیق کی۔

جنرل سلیمانی کا طیارہ بغداد ائیرپورٹ پر اترا تو امریکی ڈرون ان پر نظر رکھے ہوئے تھا، جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ سے باہر نکلا تو امریکی ڈرون نے انہیں میزائل سے نشانہ بنایا۔

تازہ ترین