• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارونے پاکستان سوئیٹ ہوم سکھر کا دورہ کیا

سکھر (بیورو رپورٹ) پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارو کموڈور محبوب الٰہی ملک ستارہ امتیاز ملٹری نے پاکستان سوئیٹ ہوم سکھر کا تفصیلی دورہ کیا، سوئیٹ ہوم میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کرکے ان سے بات چیت کی جبکہ ہال آف فیم، لائبریری، کمپیوٹر لیب، ایوننگ کلاسز، مسجد، ڈسپنسری، کچن، ڈائننگ ہال سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارو کموڈور محبوب الٰہی نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ وطن عزیز میں ایسے ادارے موجود ہیں جہاں یتیم و بے سہارا بچوں کو اعلیٰ تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے، خوبصورت عمارت میں رہائش پذیر بچوں کو پاکستان بیت المال اور سکھر کے مخیر حضرات کے تعاون سے جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر سوئیٹ ہوم سکھر کے انچارج شبیر میمن نے انہیں آگاہ کیا کہ سوئٹ ہوم میں رہائش پذیر بچوں کا تعلق سکھر، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، خیرپور سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہیں، بچوں کو سکھر آئی بی اے پبلک اسکول سے تعلیم فراہم کرائی جارہی ہے جبکہ گزشتہ سال 8بچوں کو کیڈٹ کالج پنوعاقل اور ایک بچے کو کیڈٹ کالج گھوٹکی میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا جبکہ جی او سی پنوعاقل میجر جنرل طاہر حمید شاہ کی جانب سے 5بچوں کو اسکالر شپ بھی دی گئی ہے۔

تازہ ترین