• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو عمرہ کرکے آج وطن واپس پہنچیں گے

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ ان کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ بلاول بھٹو کراچی پہنچیں گے۔جلد ہی وہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کا دورہ کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، دورے کا شیڈول پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ دیں گے ۔
تازہ ترین