• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چاندگرہن حاملہ خواتین پر کیا اثرات ڈالتا ہے ؟

مختلف ثقافتوں کا خیال ہے کہ سورج یا چاند گرہن حاملہ خواتین کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، تاہم ایسا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے جو اس طرح کے اعتقاد کی حمایت کرتا ہو۔

یہ بھی پڑھیے: کولیسٹرول لیول کیسے متوازن رکھا جائے ؟

ماہر امراض نسواں کے مطابق اس سوچ پر بڑے سخت عقائد پائے جاتے ہیں کہ سورج یا چاند گرہن لگنے کی ساعتیں حاملہ خواتین اور ان کے بچے جو ابھی اس دنیا میں نہیں آئے ہیں ان کے لیے منحوس یا خطر ناک ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ توہم پرستوں کی جانب سے خود سےگڑھی ہوئی باتیں ہیں جن کا حقیقت یا سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان باتوں  کی تاریخ سے بھی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ صرف قدیم زمانے کے لوگوں کے خرافات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنس کے لحاظ سے چاند اور سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین کے لیے کوئی خاص تدابیر یا احتیاط کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موٹے لوگ زمین کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، تحقیق

ماہرین امراض نسواں کے مطابق سائنس اور ڈاکٹرز اس بات سے بالکل اختلاف کرتے ہیں کہ گرہن کے دوران خواتین کو گھروں یا کمروں کے اندر رہنے، کوئی بھی چیز چھری یا قینچی سے نہ کاٹنے، چلتے پھرتے رہنے اور سونے سے پر ہیز کا کہا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج گرہن کے دوران زچگی کا درد ’ لیبر پین‘ پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین