• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جسم میں رونما ہونے والی ہر ایک نئی تبدیلی صحت سے متعلق کوئی نہ کوئی پیغام لاتی ہے، ان تبدیلیوں کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان پر توجہ دینی چاہیے، اس عقلمندانہ فیصلے سے ہی آپ خود کو خطرناک بیماریوں کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: رات کا کھانا چھوڑنے کے کیا نقصانات ہیں؟

ماہرین جسمانی امراض کے مطابق جب ہم چھوٹی چھوٹی تکلیفوں یا کسی نئی جسمانی علامت کو نظر انداز کرتے ہیں تو یہی بظاہر چھوٹی نظر آنے والی تکلیف یا علامت بعد میں بڑی بیماری کی شکل میں سامنے آتی ہے ، جس کے نتیجے میں ہمارا خود کے ساتھ یہ رویہ پچھتاوے کا سبب بنتا ہے، مگر وقت ہمارے ہاتھ سے اور بیماری علاج سے باہر نکل چکی ہوتی ہے ۔

روز مرہ کی زندگی کی بھاگ دوڑمیں خود پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتے ہی معالج سے رابطہ کرنا چاہیے ۔

سینے میں درد کی شکایت

ماہرین کے مطابق سینے کے درد کی 30 وجوہات ہو سکتی ہیں، ان میں سے کچھ معمولی ہوتی ہیں جیسے کہ مضر صحت غذا کے نتیجے میں سینے کا جلنا وغیرہ، مگر ہر بارغذا کو ہی وجہ نہیں سمجھنا چاہیے یہ ایک چھوٹا ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: 20 منٹ چہل قدمی کریں، 7 قسم کی کینسر سے بچیں

ایسی صورت میں درد کو برداشت نہ کریں، اگر سینے میں درد کے ساتھ سانس کا پھولنا، ٹھنڈے پسینے کا آنا اور دل کا تیز دھڑکنا بھی شامل ہے تو فوراًاپنے معالج سے رجوع کریں۔

جسم میں درد کا محسوس ہونا

اگر آپ صحت مند ، چاک و چوبند ہیں اور غذا بھی بہتر لے رہے ہیں تو جسم میں درد کا رہنا مناسب علا مت نہیں ، چاہے آپ نے سارا دن بہت مصروف گزارا ہو، اگر آپ بہتر غذا کا استعمال کر رہے ہیں صحت بھی بظاہر اچھی ہے اور پھر بھی جسم میں تھکاوٹ یا درد کی مسلسل شکایت ہے تو معالج سے رابطہ کریں اور اپنے مکمل ٹیسٹ کروائیں۔

سر درد کا شکایت

جب آپ کو سر درد محسوس ہو تو سمجھ جائیں آپ کا جسم آپ سے کچھ کہہ رہا ہے، بیشتر افراد اس صورت میں پین کلرز کے ذریعے درد کو دبا لیتے ہیں اور کام جاری رکھتے ہیں، اگر آپ صحیح مقدار میں پانی پی رہے ہیں اور پھر بھی سر سے درد نہیں جا رہا تو اس پر ایکشن لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دماغ کی صحت کیلئے کیسی غذائیں کھائیں؟

سر درد کی بہت سی وجوہات میں سے چند اسباب غذائیت کی کمی، کم نیند لینا یا ذہنی دباؤ کا شکار ہونا شامل ہو سکتا ہے۔

جسم سے فاضل مادے کا اخراج

یہ ایک غلط فہمی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر فاضل مادے کا اخراج لازمی ہے، ہر انسان کی جسمانی عادات مختلف ہوتی ہیں، ما ہرین کے مطابق ایک ہفتے میں 3 سے کم بار حاجت کا محسوس کرنا نارمل نہیں ہے۔

اگر 3 سے کم بار آپ کو حاجت محسوس ہو تو اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

غیر ارادی طور پر وزن کا بڑھنا یا کم ہونا

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اگر اس کے لیے ڈاکٹر کے بتائے ہوئے ڈائیٹ پلان یا ورزش کے بغیر ہی وزن میں کمی آنے لگے تو یہ منا سب علامت نہیں، مگر اس کے نتائج غیر معمولی ہو سکتے ہیں ، بغیرعادات کے بدلنے یا ورزش کے وزن میں کمی آنے لگے تو یہ وقت ہے فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا۔

آپ ٹی بی، ذیابطیس، وائرل انفیکشن، معدے کی بیماری، ذہنی دباؤ یا کسی اور خاموش بیماری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

جلد پر تل یا داغ دھبوں کا بننا

اگر آپ کے جلد پر اچانک بغیر کسی چوٹ، زخم، ایکنی یا پھنسی پھوڑوں کے داغ دھبے بننے لگیں تو انہیں نظر انداز نہ کریں، چند نشانات یا تلوں کا بننا ایک عام بات ہے مگر ان تلوں میں اضافہ یا داغ دھبوں کا سائز اور رنگ بدل رہا ہے تو ماہر جلدی امراض سے فوری رجوع کریں۔

بالوں کا باریک ہونا

مردوں کا گنجا ہونا ایک عام سی بات ہے، اگر آپ خاتون ہیں اور گنجی ہو رہی ہیں یا روٹین سے ہٹ کر اپنے بال گرنے لگے ہیں یا بال باریک ہو رہے ہیں تو یہ فکر مند ہونے کی بات ہے۔

بالوں کے باریک ہونے کی وجہ غذائیت ، وٹامنز کی کمی یا کیمکلز کا زیادہ استعمال اور سختی سے باندھ کر رکھنا بھی ہو سکتا ہے ۔

پیاس کا زیادہ محسوس ہونا

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں 2 لیٹر پانی لازمی پینا لازمی ہے ، اگر آپ صحیح مقدار میں  پانی پی رہے ہیں اور پھر بھی آپ کو بار بار پیاس محسوس ہو رہی ہے تو آپ کو صحت کے مسائل در پیش آ سکتے ہیں، یہ صورتحال معمول کے مطابق نہیں ہے، پانی کا زیادہ استعمال گردوں کو متاثر بھی کر سکتا ہے۔ اپنے پانی پینے کی عادتوں اور اس میں تبدیلیوں پر نظر رکھیں۔

جلد اور ہونٹوں کا پھٹنا

اگر آپ کے ہونٹ اور جلد خشک موسم کے ساتھ گرم موسم میں بھی پھٹ ر ہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں، جسم کا سب سےزیادہ حصہ ہماری جلد پر مشتمل ہے اور اگر یہ خشک ہونے لگے تو یہ فکر مندی کی بات ہے ۔

جلد اور ہونٹوں کی پھٹنے کی وجہ وٹامن بی اور بی 12 کی کمی بھی ہو سکتی ہے جوبے خوابی کی وجہ بھی بنتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین