• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کولیسٹرول لیول کیسے متوازن رکھا جائے ؟

کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کیلئے سب سے اول اور بہتر طریقہ ورزش کرنا ہے


موٹاپے کی اہم وجہ کولیسٹرول لیول کا بڑھنا ہے جس سے مجموعی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، کولیسٹرول لیول کے بڑھنے سے انسان کئی بیماریوں میں گھر سکتا ہے جن میں دل، جگر اور ہڈیوں کا درد عام شکایتیں ہیں۔

دل کے امراض کے ماہرین کے مطابق کولیسٹرول لیول کا بڑھنا انسانی صحت کے لیے ایک خطرناک علامت ہے، اس سے دل کی بیماریوں سمیت کمر کے سائز میں اضافہ، وزن میں اضافہ، شریانوں میں چربی کا جم جانا، جسم میں خون کی نا مناسب ترسیل، سانس کا پھولنا اور دماغ اور جسمانی اعضاء کا صحیح کام نہ کرنا شامل ہے ۔

کولیسٹرول لیول کیسے متوازن رکھا جائے؟

ماہرین غذائیت کی جانب سے کولیسٹرول لیول کو متوزن رکھنے کے لیے تجویز کیے گئے طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

ورزش کرنا

کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے کے لیے سب سے اول اور بہتر طریقہ ورزش کرنا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول مناسب سطح پر رکھنے کے لیے ہفتے میں 4 سے 5 بار ورزش کریں۔

اگر آپ کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہے تو اسے مناسب سطح پر لانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نیند کی کمی یا زیادتی، پھیپھڑوں کی بیماری کا سبب

ورزشوں کی کئی اقسام ہیں جنہیں کرنے کے لیے آپ کو جم جانا پڑتا، اور جم کے لیے ایک ماہر ٹرینر کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے لیے روزانہ کی بنیاد پر 30 منٹ چہل قدمی کرنابھی نہایت موزوں اور سستا ترین طریقہ ہے۔ اس کے لیے آپ کو پیسے ضائع نہیں کرنا پڑتے اور نہ ہی کسی جم میں جانا پڑتا ہے۔

اچھی غذا کا استعمال

کولیسٹرول لیول کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے غذا کا انتخاب معنی رکھتا ہے، ہر مرغن غذا صحت کے لیے مضر نہیں ہوتی۔

اگر گھی یا تیل کی جگہ اصلی گھی کا استعمال کیا جائے تو کولیسٹرول لیول بڑھنے کے بجائے مناسب سطح پر رہتا ہے اور صحت پر مثبت اثرات بھی پڑتے ہیں۔

اپنی غذامیں پھلوں، دالوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی رکھیں، پھلوں کا جوس استعمال کرنے کے بجائے پورا پھل کھائیں اور اپنی غذا کا 50 فیصد حصہ کچی سبزیوں کو سلاد کے طور پر بنائیں۔

پھلوں میں وٹامن سی سے بھر پور پھل سنگترہ، امرود، گریپ فروٹ، لیموں اور بیریز کو زیادہ اہمیت دیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین