• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں ہاکی لیگ کا میدان سجانے کی تیاری

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان سپر ہاکی لیگ کرانے کا میدن سجانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیائے ہاکی کے نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن بہت جلد مکمل پلان اور شیڈول سے آگاہ کرے گی، پی ایچ یف کے سکریٹری آ صف باجوہ نے اس عز م کا اظہار کیا کہ2020پاکستان میں ہاکی میں بہتری کا سال ہوگا، ہاکی میں اہم اقدامات ہوں گے،کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان میں ہاکی لیگ کا میدان سجانے کی تیاری
مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی پانچویں انٹر جوڈیشل کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی ہائی کورٹ گرین کرکٹ ٹیم کے کپتان نصرت حسین کو دے رہے ہیں

دنیا بھر میں کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ لیتے وقت مختلف سہولیات دی جاتی ہیں اور کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اپنے ملک کی نیک نامی کا سبب بنتے ہیں۔ پاکستان میں بدقمستی سے اس جانب توجہ نہیں دی جاتی۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی کھیلوں کے حوالے گزشتہ کافی عرصے سے خدمات نمایاں ہیں۔ 

پاکستان میں ہاکی لیگ کا میدان سجانے کی تیاری
ڈسٹرکٹ سینٹرل اسپورٹس فیسٹیول اجلاس کے موقع پر اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے سیکریٹریز کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسلر حنا جمیل کا گروپ ،اس موقع پر ماہیہ معین، کاشف فاروقی، محمد معین عابد، نعیم، محمد ناصر، حق نواز اور عدیل آرائیں بھی موجود تھے

اس یونیورسٹی کا شعبہ اسپورٹس انتہائی متحرک ہے اور یہاں سے قومی ٹیم کے کپتان حسیم خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عالمی اور قومی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یونیورسٹی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو یونیورسٹی میں داخلے کیلئے خصوصی مراعات حاصل ہیں کوشش ہوگی کہ انہیں فیسوں میں بھی رعایت دی جائے۔ وائس چانسلر ڈاکٹرولی الدین نے کہا کہ طلبہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

پاکستان میں ہاکی لیگ کا میدان سجانے کی تیاری
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسپورٹس گالا کے اختتام پر کھلاڑیوں کا گروپ

قائم مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ اسپورٹس سرگرمیاں ضروری ہیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ تقریب میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد مسعود،قومی انڈر19فٹبال ٹیم کے کوچ سید ناصر اسماعیل ،آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید اقبال بیگ، ایونٹ کوآرڈینیٹر طارق خان سمیت فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔ 

بوائز کی سو میٹر کی ریس میں سول انجینئرنگ کے محمد زبیر اور گرلز میں کمپوٹرسائنس کی شازمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گالا میں 1200طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔اعجاز الرحمن نے پاکستان باؤلنگ چیمپئن شپ مینز سنگلز کا ایونٹ جیت لیا جبکہ سکندر حیات نے دوسری اور محمد حسین چٹھہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل آمنہ روشی نے اپنے نام کیا ، مہمانان خصوصی کرنل(ر) محمد نعیم بھٹی نے انعامات تقسیم کئے۔

پاکستان میں ہاکی لیگ کا میدان سجانے کی تیاری
کراچی میں کھیلوں کی تقریب میں ٹیسٹ کرکٹرز فواد عالم اور شعیب محمد آرگنائزر اقبال قلی کا گروپ

اسپورٹس فارلائف کے زیراہتمام ڈی ایم سی سائوتھ قائد اعظم ڈے اسپورٹس فیسٹیول کے تیر اندازی بوائز ایونٹ میں شاہ رخ نے محمدبابر کوخواتین فائنل میں ماہ رخ نے لائبہ کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت تھے، اس موقع پر اسپورٹس فار لائف کے سی ای او شہزاد قاضی، ایس او اے کے نائب صدر محفوظ الحق،سندھ تیر اندازی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی اور فرخ بلال بھی موجود تھے۔ 

پنجاب کے احسن رمضان نے اپنے ہی صوبے کے زبیر طاہر کو شکست دے کر دوسری جوبلی انشورنش انڈر16اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ اسکواش کے کورٹ سے پاکستانی قوم کو خوش خبری اس وقت ملی جب برٹش جونیئر اوپن انڈر15اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے جیت لی،ان کا کہنا ہے کہ بڑے ایونٹ میں انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ۔

پاکستان میں ہاکی لیگ کا میدان سجانے کی تیاری
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے انڈر-12 ٹی ٹین انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم لائن کے کھلاریوں کا کپتان منیب عارف اور آ فیشلز کے ساتھ گروپ۔دوسری جانب منیب عارف ٹرافی اٹھائے ہوئے

ملائشیا میں کھیلے گئے پاکستان ملائشیا انڈر15بوائزانٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی گرامر اسکول کی ٹیم نے رنر ٹرافی حاصل کی۔اختتامی تقریب میں ایم ایم جے اسپورٹس ملائشیا کے افتخار احمد خان،صائمہ سلمان،روحی خان،پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپکس کے صدر سید گوہر رضا،سیکریٹری محمدریاض اور ویمنز ونگ کی سیکریٹری ہادیہ رحمان بھی موجود تھیں۔ 

کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کیمپ کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اختر آرائیں نے حیدر آباد میں ہینڈ بال کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا ۔حکومت ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح نیٹ بال کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی نے پی این ایف ایلیٹڈیولمپنٹ گرلز پرگروام کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن فیڈریشن (پی این ایف) کے صدر مدثر رزاق آرائیں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ بھی موجود تھے ۔ 

پاکستان آرمی نے قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں کراچی یونائیٹڈ کلبکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں فرسٹ اسٹرانگ تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام ایکشن سے بھرپور مقابلے منعقد ہوئے جس میں کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 25 کلبوں کے پانچ سو سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ انڈر 10 سے لے کر اوپن کیٹگریز میں مختلف ویٹ کے لئے مقابلے ہوئے، مہمان خصوصی فرسٹ اسٹرانگ تائی کواندو اکیڈمی کے صدر ادیب رشید کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں ۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری کامران قمر قرسی، عثمان فراز، خلدون راجہ اور سید راجاہ بھی موجود تھے ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین