• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے جرمن وزیرِ مملکت امور خارجہ کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف اور جرمنی کے وزیر مملکت کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بھی بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزیر مملکت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

تازہ ترین