• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال کی سزا سنا دی

کراچی کی عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں ملزم پر جرم ثابت ہوگیا، عدالت نے 14سال قید اور  10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ تیزاب سے کسی کو جلانا قتل سے بڑا جرم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ جون 2021 کو پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید