بالٹی مور......امریکا میں ڈاکٹروں نے پہلی بار ایڈز سے متاثرہ دو مریضوں کے جگر اور گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کرکے طب کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کردی ۔
یہ ٹرانسپلانٹ ریاست بالٹی مور کے جان ہوپکنز یونیورسٹی میں میں کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق اپنا گردہ اور جگر عطیہ کرنے والی خاتون خود بھی ایچ آئی وی پازیٹو ہے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق گردے کے مریض کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جگر ٹرانسپلانٹ کے مریض کو آئندہ چند دنوں میں فارغ کردیا جائے گا ۔
اس کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد امریکا میں ایڈز سے متاثرہ ایسے مریضوں میں زندگی کی نئی امید پیدا ہوگئی ہے جنہیں ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔