• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مطالبات تسلیم، حکومتی یقین دہانی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم

حکومتی یقین دہانی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹرزکے مطالبات تسلیم کئے جانے کی حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی ملک گیر ہڑتال ختم کردی، جس کے بعد کراچی سے اندرون ملک سامان کی آمد ورفت شروع ہوگئی۔

کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسلم کے مطابق پیر کو یہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، موٹر وے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے مابین ہوئے مذاکرات میں ایکسل لوڈ رجیم کے قانون پر عملدرآمد سمیت ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے، جن پر بتدریج عمل درآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز نے اپنی ایک ہفتے سے زائد دنوں پر مشتمل فوری طور پر ختم کردی، جس کے بعد اندرون ملک سامان کی آمدورفت کا آغاز ہوگیا ہے۔

تازہ ترین