اسلام آباد (جنگ نیوز) نارووال اسپورٹس کمپلیکس سٹی منصوبے میں گرفتار لیگی رہنما احسن اقبال نے جج احتساب عدالت جج اعظم خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نارووال اسپورٹس کمپلیکس نہیں‘10اور کمپلیکس بننے چاہئیں‘ میں نے اسپورٹس کمپلیکس بنایا ہے کوئی نائٹ کلب نہیں بنایا‘ لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں 932ملین کا پراجیکٹ اناؤنس ہوا‘ پیپلز پارٹی دور میں ہم نے نارووال شہر کا نہیں کہا تھا‘ یہ ایک کھنڈر تھا اس کو ہم نے مکمل کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایسے بہت سے منصوبے ہیں جن میں وفاقی حکومت مدد کرتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد لیگی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7 روز کی توسیع کردی۔