• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر


فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد بجلی کڑکنے کے منظر نے دنیا کو حیران کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب ایک آتش فشاں پھٹ گیا ہے جس سے مسلسل دھویں، راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے۔

آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کے اخراج کے باعث منیلا  ائیرپورٹ  کی 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 10 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں ۔

اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین