• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد آج پہلا میچ  کھیلا جس میں فتح کے بعد ان کا کہنا ہے کہ آج کا دن اُن کی زندگی کا سب سے خاص دن تھا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ا کی ایک بار پھر سے ٹینس کی دُنیا میں واپسی ہوگئی ہے اور 2017 کے بعد آج اپنے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک اور اپنی ٹینس میچ کے کھیل کے دوران کی تصویر شیئر کی۔

ثانیہ مرزا نے یہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’آج کا دِن میری زندگی کے خاص دنوں میں سے ایک تھا کیونکہ میں نے آج ایک طویل عرصے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلا ہے جس میں میرا بیٹا اور میرے والدین میرے ساتھ ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم اپنا پہلا مرحلہ جیت گئے ہیں اور مجھے جو محبت اور پیار دیا جارہا ہے میں اُس کے لیے آپ سب کی شُکر گزار ہوں۔‘

یہ بھی دیکھئے:شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی پہلی سالگرہ


دوسری جانب ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اذہان مرزا ملک اور اپنی میچ کی تصویر شیئر کی اور اُس کے کیپشن میں بھی اُنہوں نے یہ ہی الفاظ لکھے۔


واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے ٹینس سے بریک لیا ہوا تھا، اُنہوں نے اکتوبر 2017 میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا اور اُس کے بعد آج اُنہوں نےاپنا پہلا میچ کھیل کر دوبارہ ٹینس کی دُنیا میں واپسی کرلی ہے۔

تازہ ترین