• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ کی بیٹی شہزادی سلمٰی بنتِ عبداللہ عملی پائلٹ کی تربیت پاس کرکے مسلح افواج میں شامل ہوگئیں۔

19 سالہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ کو اردن کے ال حسینی محل میں منعقد تقریب میں والد کی جانب سے پائلٹ بیج پہنایا گیا۔

تقریب میں سلمیٰ کی والدہ شہزادی رانیہ سمیت اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ نے بھی شرکت کی ۔

شہزادی سلمی نے نومبر 2018 کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں شارٹ کمیشننگ کورس سےگریجویشن کیا تھا۔

شہزادی سلمیٰ اردن کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کی تربیت مکمل کی لیکن وہ پائلٹ کی تربیت مکمل کرنے والی پہلی خاتون نہیں ہیں۔

1987 میں شاہی خاندان کی ایک خاتون اور سلمی کی آنٹی عائشہ بنت حسین مشرق وسطی کی پہلی اور شاہی خاندان سے پہلی خاتون ہیں جنہوں نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سے تعلیم مکمل کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ شاہ عبداللہ دوم خود بھی ایک پائلٹ ہیں۔

شہزادی سلمیٰ کے بھائی شہزادہ حسین اردن کی مسلح افواج میں لیفٹننٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔


شہزادہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین