• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: فائرفائٹرز کو منفرد انداز میں خراج تحسین

آسٹریلیا: فائرفائٹرز کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش


آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹرز نہ صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ کئی نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔

ایسے ہی ہمدرد اور بہادر فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سڈنی کے اوپرا ہاؤس کو تھری ڈی پروجیکشن کے ذریعے فائر فائٹرز کی تصاویر سے روشن کردیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک جنگلات میں رہنے والے ایک ارب جانور ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ آگ اور دھوئیں کے باعث اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا میں 500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم گرم موسم کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے۔

جنگلات میں لگی آگ کے باعث مختلف شہروں میں فضا بھی آلودہ ہوگئی ہے اور دارالحکومت کینبرا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ جس کے باعث لوگ بھی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

خوفناک آگ کے باعث آسٹریلیا کی نیوساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ میں سیکڑوں گھر اور لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہوچکی ہے۔

تازہ ترین