• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا برفباری کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

آرمی چیف کا برفباری کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شدید برفباری کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز شاردہ، سورگن، باکوال اور تاوبٹ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیمیں برف میں پھنسے لوگوں کو نکال رہی ہیں، آرمی کے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ خیمے، کمبل، ادویات اور راشن متاثرین کو پہنچائے جارہے ہیں۔

آرمی چیف نے آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے اور اور بلوچستان میں شدید برفباری کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے، غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تازہ ترین