کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر فخر زمان اس بار لاہور قلندرز کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستانی ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار پرستاروں کو مایوس نہیں کرے گی، پرستار سپورٹ کرتے رہیں ۔ ایک ویڈیو پیغام میں فخر زمان نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلےچار سیزن اچھے نہیں گئے لیکن اس بار قلندرز ضرور ٹاپ پر فنش کریں گے۔ٹیم نئے کپتان کی قیادت میں میدان اترے گی اور امید ہے پلیئرز ایک نئے عزم اور نئے جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔